ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / احتجاج کی دھمکی کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے دی فلیٹ خریداروں کو راحت، ،پیشروسرکارپر پھوڑاٹھیکرا

احتجاج کی دھمکی کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے دی فلیٹ خریداروں کو راحت، ،پیشروسرکارپر پھوڑاٹھیکرا

Mon, 25 Dec 2017 14:38:27    S.O. News Service

نوئیڈا،24؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میٹرولائن کے افتتاح کرنے کے لیے آنے والے پی ایم مودی اورسی ایم یوگی کے خلاف وعدہ خلافی کاالزام لگاتے ہوئے نوئیڈا کے مکان خریداروں کی سخت احتجا ج کی تیاریوں کے بعد اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ دسمبر ماہ تک ان کی حکومت40 ہزار فلیٹ خریداروں کوفراہم کرا ئے گی ۔ اس کے تین ماہ بعد اتنے ہی مزید خریداروں کو گھر دستیاب کرائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے الزام لگایاکہ ریاست کی پیشرو حکومتوں کے کرپشن کی وجہ سے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کی ترقی نہیں ہو پائی ۔ اب نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کی جیتی جاگتی ترقی ہر ایک محسوس کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے یہاں کے تینوں اتھارٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کا پتہ لگائے کہ کون بلڈر خریداروں کو مکان بنا کر دے سکتا ہے اور کون ان کے ساتھ دھوکہ کر رہا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ خریداروں کے جو مقدمات عدالت میں زیر التوا ہیں ان پر وہ کچھ نہیں کر سکتے، لیکن جو مقدمہ عدالت میں نہیں چل ر ہا ہے اس پر اتھارٹی کاروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت علاقے کی ترقی کو لے کر پرعزم ہے انہوں نے اس سلسلے میں وزراء کا ایک گروپ بنایا ہے جو اس سمت میں کوشاں ہے ۔

یوگی آدتیہ ناتھ بوٹینکل گارڈن میٹرو اسٹیشن کے معائنے کے لئے آج شام چار بجے ہیلی کاپٹر سے یہاں پہنچے۔وزیر اعلی نے کہا کہ نوئیڈا اتر پردیش کا آئینہ ہے۔


Share: